0

۔،۔ حاجیوں کی سہولت کے لئے غار حرا تک کیبل کار اگلے سال مکمل ہو جائے گی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ حاجیوں کی سہولت کے لئے غار حرا تک کیبل کار اگلے سال مکمل ہو جائے گی۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب میں حرا غار کیبل کار پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی کمپنی نے اس جدید ذرائع کی اقتاحی تاریخ قریب آنے کا اعلان کر دیا۔جس سے اونچے پہاڑی مقام تک رسائی آسان ہو جائے گی جبکہ بزرگ افراد کے لئے آسانی پیدا ہو جائے گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/غار حرا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بزرگ زائرین کے لئے خوشخبری، غار حرا تک لے جانے والی کیبل کار(لفٹ) کا آغاز 2025 تک ممکن ہے۔ سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ کیبل کار آئندہ برس (2025) تک کھول دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر (634) میٹر کی بلندی پر ہو گا۔ سمایا انوسٹمنٹ کمپنی کے مطابق کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ کیبل کار منصوبہ ٭حارا کلچرل ڈسٹرکٹ٭ کا حصّہ ہے جسے گذشتہ سال سعودی عرب میں کھولا گیا تھا یہ (67 ہزار مربع میٹر) سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں