۔،۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں (دو طالب علموں) کے درمیان جھگڑا ہندو مسلم فسادات میں تبدیل ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دسویں جماعت کے دو طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں ایک مسلمان تھا،جھگڑے کے بعد شہر بھر میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔(میونسپل کارپوریش) نے مسلمان طالب علم کا گھر غیر قانونی قراردے کر گرا دیا جبکہ نابلغ مسلمانطالب علم کو والد سمیت حراست میں لے لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ انڈیا/راجستھان/اودھے پور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دسویں جماعت کے دو طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں ایک مسلمان تھا،جھگڑا صبح تقریباََ 10:30 بجے سورج پول تھانے کے علاقہ میں ہوا جہاں ایک طالب علم نے موقع سے فرار ہونے سے پہلے دوسرے کو چاقو سے زخمی کر دیا۔زخمی طالب علم کو اساتذہ نے فوری طور پر مہارانا بھوپال (ایم بی) اسپتال لے جایا گیا جو(آئی سی یو) میں زیر علاج ہے اس واقعہ سے مشتعل ہو کر لوگوں نے چیتک سرکل، ہاتھی پول، اشونی مارکیٹ، باپو بازار اور گھنٹہ گھر کے علاقوں میں دکانیں بند کرنے پر مجبور کر دیا ،جھگڑے کے بعد شہر بھر میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔(میونسپل کارپوریش) نے مسلمان طالب علم کا گھر غیر قانونی قراردے کر گرا دیا جبکہ نابلغ مسلمانطالب علم کو والد سمیت حراست میں لے لیا گیا، مقامب میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے املاک اور مساجد پر حملے شروع کر دیئے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پورے شہر میں انٹرنیٹ سروسز تاحال معطل ہے اور شہر میں دفعہ (144) نافذ ہے۔حکام کو حکم کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔