0

۔،۔جس گھر میں مہندی کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں،اچانک سوگ کی رات میں بدل گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جس گھر میں مہندی کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں،اچانک سوگ کی رات میں بدل گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بیس سالہ خاتون ہفتہ کو اپنی شادی کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک لڑکی کو خون میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی موت واقع ہو گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/الد قھلیہ گورنری۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ المناک واقعہ مصر کی الد قھلیہ گورنریکے گاوں کوم النور میں پیش آیا، رپورٹ کے مطابق بیس سالہ نوجوان لڑکی شادی سے ایک دن قبل مہندی کی خوشیاں منا رہی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے گھر اچانگ سوگ کی رات میں تبدیل ہو گیا، بیس سالہ نوجوان لڑکی ہفتہ کو اپن شادی کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہی تھی، خوشی اور جشن کے ماحول میں اچانک لڑکی کو خون میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہندی کی رات کے بعد (بیس سالہ ھدیر) کو تھکاوٹ محسوس ہوئی پھر اچانک طبیعت تیزی سے بگڑ گئی، اسے فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ اچانک خوشی کے نظارے غم میں تبدیل ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں