0

-,-پاکستانی شاہین اور بنگالی ٹائیگرز مدمقابل -پہلو۔صابر مغل-,-

0Shares

-,-پاکستانی شاہین اور بنگالی ٹائیگرز مدمقابل -پہلو۔صابر مغل-,-

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پاکستانی شاہین اور بنگالی ٹائیگرز کے درمیان سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہونے جا رہا ہے یہ ٹیسٹ سیریز جاری ورلڈ کپ ٹیسٹ چیمپیئنز شپ کا حصہ ہے نامساعد ملکی حالات کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد باعث فخر ہے۔اس سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ اب راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 جو پاکستانی میزبانی میں کھیلا جانے والا 28 سال بعد پہلا ایونٹ ہو گا کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی جاری اپ گریڈیشن پر تعمیراتی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد دوسرا ٹیسٹ بھی راولپنڈی منتقل کر دیا گیا مہمان ٹیم 13 اگست کو لاہور جہاں قذافی اسٹیڈیم میں تین روز پریکٹس کے بعد 17 اگست کو اسلام آباد پہنچی۔پہلے ٹیسٹ میں 21 سے 25 اگست تک شاہین اور بنگالی ٹائیگرز مد مقابل ہوں گے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری متوازن کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کے لیے ہر عزم میدان میں اتریں گی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش پنڈی ٹیسٹ کو متاثر کر سکتی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود۔ سعود شکیل عامر جمال عبداللہ شفیق ابرار احمد بابر اعظم۔ کامران غلام خرم شہزاد میر حمزہ۔ محمد علی۔ محمد ہریرہ۔ محمد رضوان نسیم شاہ صائم ایوب سلمان علی آغا سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی تاہم کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ٹیسٹ سے ریلیزجو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بنگالی ٹائیگرز کے اسکواڈ میں کپتان نجم الحسن شانتو شفیق الرحمٰن محمودالحسن جوئے ذاکر حسن شادمان اسلام مومن الحق مشفق الرحیم شکیب الحسن لٹن کرداس مہدی حسن میراز شیخ الاسلام ناہید رانا مشرف الاسلام حسن محمود تسکین احمد اور سید خالد احمد شامل ہیں بنگلہ دیشی اوپنر پلے باز محمودالحسن اور پاکستانی فاسٹ باولر انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئےکوکا بورا نامی سرخ گیندوں سیکھیلی جانے والی سیریز میں دونوں ٹیمیں اپنی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بے تاب ہیں شاہینوں کی 4 اسپیسرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی توقع ہے راولپنڈی سٹیڈیم کی گرین پچ اور ریڈ بال کی وجہ سے شاہین آفریدی۔ نسیم شاہ۔ میر حمزہ اور ابھرتے ہوئے باصلاحیت باولر خرم شہزاد کو حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہیجانے سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان پر زیادہ انحصار کیا گیا کپتان شان مسعود کی قیادت میں 11 رکنی حتمی عبداللہ شفیق صائم ایوب بابر اعظم سعود شکیل محمد رضوان سلمان علی آغا شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ خرم شہزاد اور محمد علی پر مشتمل ہے۔کپتان شان مسعود کے مطابق ان کی ٹیم میں اچھی کارکردگی کے حامل نئے کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دیا جا رہا ہے جن کی پرفارمنس سے ہم مطمئن ہیں ہمارے باولرز کی ورائٹی الگ الگ ہے پاکستان کو سیریز کے بعد اہم ترین میچز کھیلنے ہیں اسی مطابق ٹیم کو ہر لحاظ سے متوازن رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے 28 برس میں دوسری مرتبہ ٹیم میں ایک بھی اسپیشلسٹ اسپنر شامل نہیں بنگال ٹائیگرز ماضی کے برعکس اس بار جیت کے لیے زیادہ پر عزم ہیں کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں ہمیں آسان ہدف نہ سمجھا جائے بنگلہ دیش ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد (پاکستانی) نے کہا پچ دیکھ کر ٹیم کمبینیشن کا فیصلہ کریں گے ہمارے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں۔ میزبان ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا بنگلہ دیش کے ساتھ یہ سیریز ماضی کے برعکس کافی دلچسپ ثابت ہو گی۔پاکستان نے اسی سال انگلینڈ سے تین۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے 2۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آئندہ سال مارچ میں کھیلا جائے گا پاکستان اپنے 5 میچ کھیل چکا 9 میچز باقی ہیں ٹیبل پر بھارت پہلے آسٹریلیا دوسرے نمبر اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے اس لیے اسے زیادہ سے زیادہ میچ جیتنے کی ضرورت ہے قومی ٹیم نے اگست 2024 سے دسمبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر اپنے ملک میں 11 ٹیسٹ 26 ون ڈے اور 24 ٹی 20 کھیلنے ہیں جن میں رواں سیزن کے 7 ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔پاکستان نے اس بار نئے چہروں کو شامل کیا ہے محمد ہریرہ سیریز میں ڈیپو کریں گے۔ 2 میچز کے لیے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں امام الحق۔ فہیم اشرف عثمان علی ماجد خان حسن علی محمد نواز اور محمد وسیم ٹیم سے باہر ہیں آئی سی سی کی ون ڈے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے بادشاہ بابر اعظم 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہے انہوں نے آخری ففٹی ایک سال قبل بنائی تھی آسٹریلیا کے ٹور میں بابر اعظم کا ٹاپ سکور 41 رنز تھا اس سیریز میں شاہین شاہ آفریدی 9 وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹ حاصل کرنے والے پہلے باولر۔کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 15 اور 35 رنز بنا کر اپنے اپنے ہزار رنز مکمل کر کے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن کر ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔37 سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیر شکیب الحسن کینیڈا سے براہ راست پاکستان پہنچے ہیں ٹیم کو ان سے بہت توقعات ہیں۔ پی سی بی نے سیریز کے لیے نوید اکرم چیمہ کو مینجر اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن پرفارمنس کوچ کلیف ڈیگن فزیوتھراپسٹ اسٹرائڈ ایڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکسن سیمن اور طلحہ بٹ اینالسٹ ارتضیٰ کمال سیکیورٹی مینجر اور نذیر احمد میڈیا کوآڈینیٹر مقرر کیا ہے سیریز کے آفیشلز میں آئی سی سی پینل کے ممبر رنجن مدوگالے میچ ریفری جبکہ تین ایلیٹ امپائر اور 2 انٹرنیشنل پینل أف امپائر شامل ہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ اسٹوک آن فیلڈ۔ انگلینڈ کے مائیکل کف تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے 30 اگست سے 3 ستمبر تک دوسرے ٹیسٹ میں مائیکل کف اور ایڈرین آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہونگے۔سیریز میں کمنٹری پینل عامر سہیل اظہر علی خان بازید خان عروج ممتاز نک کومپٹون پر مشتمل اور سکندر بخت پریزینٹیٹر کے فرائض انجام دیں گے اس سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ آپریشن کے چیئرمین شہریار نفیسی نے سیکیورٹی پر پہلے تحفظات پھر اطمینان کا اظہار کیا بنگلہ دیشی آفیشلز کو سیکیورٹی کنسلٹنٹ فراہم کیا گیا ہے جو ہر وقت ان سے رابطے میں رہے گا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے 17 سو سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے پاک فوج کی معاونت بھی میسر رہے گی روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ۔ روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات اسٹیڈیم کے ارد گرد اور نواح میں ایلیٹ فورس ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کریں گی شہریوں کی سہولت کے لیے مربوط ٹریفک پلان کی وجہ سے 350 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک ایشین ٹیسٹ سیریز سمیت کل 8 سیریز کھیلی جا چکی ہیں کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچز میں سے 12 پاکستان نے جیتے ایک ڈرا ہوا۔ پاکستان کا ان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 628 رنز جبکہ بنگلہ دیش کا 355 ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ 650 رنز کے ساتھ سر فہرست اور 34 وکٹیں حاصل کرنے پر دانش کنیریہ پہلے نمبر پر ہیں ساجد خان۔ شعیب اختر اور دانش کنیریہ کو ایک میچ میں 10۔ 10 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں