۔،۔سٹیل ٹاون کے علاقہ گلشن حدید فیز (دو) گھر کے اندر سے پھندا لگی لاش برآمد۔ نذر حسین۔،۔
٭متوفی کی شناخت (پینتیس سالہ) شہزاد کے نام سے کی گئی ہے۔متوفی نشے کا عادی تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کراچی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیل ٹاون کے علاقہ گلشن حدید فیز (دو) گھر کے اندر سے پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت (پینتیس سالہ) شہزاد کے نام سے کی گئی ہے۔متوفی نشے کا عادی تھا، ابتدائی طور پر تحقیقات میں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پنکھے کی ہک سے باندھ کر خوکشی کا بتایا، متوفی نشے کا عادی تھا اور غیر شادی شدہ تھا جو اپنی والدہ کے ہمراہ مکان کی پہلی منزل پر بنے ہوئے کمرے میں رہتا تھا جبکہ گراونڈ فلور پر دوسرا بھائی رہائش پذیر تھا، پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد لاٹ ورثا کے حوالہ کر دی۔