0

۔،۔طالبان نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو کابل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔طالبان نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو کابل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو کابل میں داخلہ سے روک دیا گیا، افغانستان میں اقوام متحدہ کا امدادی مشن ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی اور رپورٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کابل/افغانستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو کابل میں داخلہ سے روک دیا گیا جبکہ، افغانستان میں اقوام متحدہ کا امدادی مشن ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی اور رپورٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے، مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مندوب کو ملک میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغان ٭طلوع نیوز٭چینل نے منگل کو بتایا تھا کہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ بینیٹ پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ افغانستان میں ان کی تعیناتی کا مقصد پروپیگنڈہ پھیلانا تھا، وہ ایک ایسا شخص ہے جس کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں