۔،۔ رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔،۔پاکستان جرمن پریس کلب۔،۔
٭پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور جملہ اراکین حیم یار خان میں کچے علاقے ما چھکہ میں ڈاکووُں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/رحیم یار حان۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ، شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین اور جملہ اراکین حیم یار خان میں کچے علاقے ما چھکہ میں ڈاکووُں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،رپورٹ کے مطابق پولیس کی دو گاڑیوں پر فتح پور بستی سلمان کے قریب ڈاکووں نے حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا، کہا جاتا ہے کہ ڈاکو گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔