۔،۔مصر کے ایک شادی ہال میں کھانا کم پڑ جانے سے،ہال میدان جنگ میں تبدیل۔ نذر حسین۔،۔
٭شادی کی تقریبات ہوں اور لڑائی جھگڑا نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے، لیکن یہ تنازع میدان میں جنگ میں تبدیل ہو جائے ایسا مصر میں ایک شادی میں ہوا، مہمانوں کی تعداد بڑھنے پر کھانا کم ہو گیا لوگ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے اور شادی ہال کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/قاہرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع مصر کی ایک شادی میں رونما ہوا، اکڑر اوقات شادی کی تقریبات میں عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں لیکن مصر میں تو ایک شادی ہال دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا،رپورٹ کے مطابق شادی ہال میں مہمانوں ک تعداد کچھ زیادہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کھانا کم پڑ گیا یا یوں کہنا چاہیئے کہ کھانا ختم ہو نے کو تھا جس پر مہمان ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے اس طرح یہ خہشی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی، ایک مہمان نے لوگوں میں جھگڑے کو ختم کرنے کے لئے آگ بجھانے والے آلے(پائپ) کا استعمال کیا، اسی دوران مہمانوں نے کرسیوں کا بے دریغ استعمال کیا ایک عینی شاہد نے جھگڑے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس جگہ دو شادی ہال تھے جس میں شادی کی دو تقریبات جاری تھیں جھگڑا پہلی اور دوسری تقریب کے مہمانوں میں شروع ہوا یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلی تقریب کا ایک نوجوان دوسرے گروپ کو ہراساں کر رہا تھا جبکہ دوسری شادی میں ایک لڑکی کو بھی ہراساں کئے جانے کی شکایت سامنے آئی۔