0

۔،۔ میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب پولیس اور بندوق بردار کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب پولیس اور بندوق بردار کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ نذر حسین۔،۔

٭میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ اور شہر کی نازی دور کی تاریخ کے ایک میوزیم کے قریب (کیرو لینن پلاٹس) کے علاقہ میں ایک بندوق بردار کو دیکھا گیا،پولیس افسران کو الرٹ کیا گیا کہ اس علاقہ میں ایک شخص پرانی لمبی بندوق اُٹھائے ہوئے دیکھا گیا ہے جس بندوق کے ساتھ آگے چھرا لگا ہوتا تھا،نامعلوم شخص کے گولی چلانے پر جوابی فائرنگ میں بندوق بردار جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق میونخ میں میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ اور شہر کی نازی دور کی تاریخ کے ایک میوزیم کے قریب (کیرو لینن پلاٹس) کے علاقہ میں ایک بندوق بردار کو دیکھا گیا،پولیس افسران کو الرٹ کیا گیا کہ اس علاقہ میں ایک شخص پرانی لمبی بندوق اُٹھائے ہوئے دیکھا گیا ہے جس بندوق کے ساتھ آگے چھرا لگا ہوتا تھا،نامعلوم شخص کے گولی چلانے پر جوابی فائرنگ میں بندوق بردار جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آور آسٹریا سے تعلق رکھتا تھا جس کی عمر تقریباََ (اٹھارہ) سال بتائی جاتی ہے، تاہم تحقیقاتی ٹیم ابھی تک محرکات پر غور کر رہے ہیں، اس کے علاوہ مشتبہ نوجوان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں جس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک کار چھوڑی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 09:00 بجے کے فوراََ بعد پیش آیا،فائرنگ کے وقت ضانچ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے،جبکہ رپورٹ کے بعد تقریباََ 500 سے بھی زائد پولیس اہلکار وں کو علاقہ میں تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں