۔،۔ ڈاکٹر جبرائیل اسلام کو شریف اکیڈمی جرمنی کی یوتھ ونگ کا مرکزی صدر نامزد کیا گیا ہے۔نذر حسین۔،۔
٭شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق جرمنی میں مقیم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر جبرایل اسلام کو شریف اکیڈمی جرمنی کی یوتھ ونگ کا مرکزی صدر نامزد کیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (ڈائریکٹر میڈیا) کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق جرمنی میں مقیم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر جبرائیل اسلام کو شریف اکیڈمی جرمنی کے یوتھ ونگ کا مرکزی صدر نامزد کیا گیا ڈاکٹر جبرائیل اسلام نے یونیورسٹی آف اسلام آباد سے کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی بعد از حصول تعلیم کے لیے سویڈن تشریف لائے یہاں سافٹ ویئر انجینیئر نگ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور پاکستان تشریف لے گئے جہاں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ JIK.Instituteمیں چار سال تک بطور معلم تدریسی فرائض سر انجام دیے تاہم علمی تشنگی کا درمان کرنے اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے یو کے تشریف لائے اور سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف گلاسکو سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ دوران تعلیم گلاسکو یونیورسٹی میں بھی فریضہ معلمی ادا کرتے رہے آج کل جرمنی میں مقیم ہیں۔ڈاکٹر جبرائیل اسلام کو اللہ تعالی نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ان کی قابلیت اور علم کے ذریعے روشنی پھیلانے کیجذبے کے پیش نظر انہیں شریف اکیڈمی جرمنی کی یوتھ ونگ کا مرکزی صدر نامزد کیا گیا۔شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے کہا کہ ڈاکٹر جبرائیل ہمارے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے جن پر ہم سب کو فخر ہے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی شمولیت اکیڈمی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی اوران کے فعال کردار سے اکیڈمی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ اور نوجوانوں کی ذہنی تعمیر وترقی کے لئے کاوشیں کار گر ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے بورڈ اف ڈائریکٹرز اور اکیڈمی کے کرہ ارض پر پھیلے ہوئے تمام ممبران کی جانب سے ڈاکٹر جبرائیل اسلام کو مبارکباد پیش کی