۔،۔15 ستمبر بروز اتوار بوقت 16:00بجے سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبیﷺ اور مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭مسجد ادارہ پاک دارالسلام (میونچنر اسٹریٹ 55 فرینکفرٹ) میں 15 ستمبر بروز اتوار بوقت 16:00بجے سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبیﷺ اور مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مسجد ادارہ پاک دارالسلام پہلی مسجد ہے جس نے بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ مشعل بردار جلوس نکالنا شروع کیا تھا، اسی سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 ستمبر بروز اتوار بوقت 16:00بجے سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے، جشن عید میلاد النبیﷺ پر نماز مغرب سے پہلے لنگر محمدی پیش کیا جائے گا اس کے بعد ہمیشہ کی طرح مشعل بردار جلوس میونچنر اسٹریٹ سے نکالا جائے گا جو مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا شاپنگ مول ہاپٹ واخے تک جائے گا جہاں پر جلوس کا اختتام ہو گا۔ خود بھی تشریف لائیں اور فیملیز بمعہ بچوں کے تشریف لائیں۔