۔،۔ 12 ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں جماعت اہل سنت منہائیم کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔
٭12 ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں یادگار اسلاف علامہ محمد صدیق پتھروی کی زیرصدارت جماعت اہل سنت منہائیم کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی جبکہ صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ (چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے خصوصی خطاب فرمایا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/منہائیم۔ 12 ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں یادگار اسلاف علامہ محمد صدیق پتھروی کی زیرصدارت جماعت اہل سنت منہائیم کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی جبکہ صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ (چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے خصوصی خطاب فرمایا،کسی محفل کی نقابت سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے جبکہ محمد شوال ظہیر نے یہ فرض بڑے احسن طریقہ سے نبھایا۔ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف حافظ محمد احسن رضا قادری کو ملا٭ابسام علی٭احمد عطاری٭راجہ واجد کیانی٭زاہد چوہدری٭بلال مرزا٭احمد ظہیر٭حاجی محمد افضل بٹ٭شعیب احمد بٹ اور دیگر ثنا خواں ں مصطفی نے اپنی خوبصورت آواز میں مدح سرائی کر کے عاشقان رسولﷺ سے خوب داد حاصل کی۔ محفل میں ینگ جنریشن جن کو اردو سمجھنے میں دقت ہوتی ہے ان کے لئے محمد زین مسعود اور سہیر علی نے جرمن زبان میں بڑے ہی خوبصورت انداز کو اپناتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے سسکتی تڑپتی انسانیت کی پیاس بجھانے کے لئے حضرت آمنہ کے لال 9 یا 12 ربیع الاول کو دوشنبہ کے دن فجر کے وقت رحمت دو عالم کو دنیا میں بھیجا جس کی خوشبو سے سارا عالم معطر ہو گیا۔خصوصی خطاب صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ (چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے فرمایا اس دوران ہال نعروں سے گونجتا رہا، خطبہ صدارت حضرت علامہ مولانا محمد صدیق پتھروی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے اپنے خطبہ میں چراغ مصطفویﷺ، خاتم المرسلین، شفیع المزنبین اور رحمۃ اللعالمین کی شان اقدس بیان کی جس پر بات کرنا آسان نہیں، چرخ نیلی فام کے نیچے یہی تو ایک بارگاہ جلالت ماب ہے، جہاں جنید و بایزید جیسے مردان باصقا کا دم گھٹتا ہے فقر جنید و بایزید آپ کا جمال بے نقاب ہے اور شکوہ سنجر و سلیم فقط آپ کے جلال و سطوت کی نمود ہے۔ یہ وہی نبی آخر الزمان ہے جس کی بارگاہ عظمت میں باآواز بلند بات کرنا سراسر بے ادبی ہے پر تفصیلی بیان فرمایا۔ آخر میں نوجوان میزبان محفل حافظ محمد حماد قادری نے شرکاء محفل،ثناء خوانوں کا شکریہ ادا کیا،معزز مہمانوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا واضع رہے خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔ محفل کے اختتام پر اُمت مسلمہ اور پیارے وطن پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور مہمانوں کو محمدی لنگ بھی پیش کیا گیا۔