0

۔،۔جھاڑیوں میں بندوق کی نالی دیکھتے ہی سیکرٹ سروس کے افراد نے مشتبہ شخص پو گولی چلا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جھاڑیوں میں بندوق کی نالی دیکھتے ہی سیکرٹ سروس کے افراد نے مشتبہ شخص پو گولی چلا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭دو ماہ کے دوران ٹرمپ پر دوسرے قاتلانہ حملے کی کی کوشش۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق لگتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز فلوریڈا میں قاتلانہ حملے کا نشانہ تھے۔حکام کے مطابق مذکورہ جگہ سے ایککلاشنکوف طرز کی بندوق، ایک دوربین اور ایک ٭گوپرو٭کیمرا بھی ملا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فلوریڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو ماہ کے دوران ٹرمپ پر دوسرے قاتلانہ حملے کی کی کوشش۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق لگتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز فلوریڈا میں قاتلانہ حملے کا نشانہ تھے۔حکام کے مطابق مذکورہ جگہ سے ایک کلاشنکوف طرز کی بندوق، ایک دوربین اور ایک ٭گوپرو٭کیمرا بھی ملا ہے،سیکرٹ سروس اہلکاروں کی فائرنگ پر مشتبہ شخص ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں فرار ہو گیا، ایک عینی شاہد کی طرف سے گاڑی کی شناخت کے بعد حکام نے اس کا پیچھا کر کے گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل پنسلوینیا میں ایک انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر گولی چلائی گئی جو ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی جبکہ مجمع میں موجود ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔سیکرٹ سروس کے نشانچی نے گولی چلانے والے کوہ گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص جس کو حراست میں لیا گیا تھا وہ پرسکون تھا اپنے چہرے پر زیادہ جذبات کا اظہار نہیں کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں