۔،۔عالمی شہریت یافتہ شاعر عابد رشید کے اعزاز میں شریف اکیڈمی جرمنی نے محفل اعتراف و اعزاز اور مشاعرہ کا انعقاد۔،۔
٭شکاگو (امریکا) سے تشریف لانے والے عالمی شہریت یافتہ شاعر عابد رشید کے اعزاز میں شریف اکیڈمی جرمنی نے محفل اعتراف و اعزاز اور مشاعرہ کاخوبصورت انعقاد کیا جس کی صدارت سید اقبال حیدر نے کی۔عابد رشید کو خراج تحسین اور ایواڈ پیش کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق امریکا(شکاگو) سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر عابد رشید کے اعزاز میں منعقد کی گئی، حال ہی میں اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انہیں شریف اکیڈمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے عابد رشید مہمان خصوصی کے طور پر امریکا سے تشریف لائے۔ ان کے تشریف لانے پر شاہد مقبول نے شریف اکیڈمی کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ محفل اعتراف و اعزاز اور مشاعرہ کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف محترمہ مالین راجپوت کو ملا انہوں نے خوش الہانی سے تلاوت کر کے محفل کو منور کیا، قانتہ احمد نے عابد رشید کی نعت پڑھ کر بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا٭شریف اکیڈمی کی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں علم کی روشنی پھیلانے کے عزم کا اظہار کرنے کے لئے علم کی شمع بدست مہمان خصوصی عابد رشید روشن کی گئی٭شفیق مراد نے اکیڈمی کا تعارف کروایااور سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام حاضرین کو علم و ادب کو عام کرنے کی اپیل کی ان کا کہنا تھا کہ علم ہی انسان کو اشرف المخلوقات کے مقام پر فائز کرتا ہے، شازیہ نورین نے مہمان خصوصی عابد رشید کا تعارف کروایا، اس دوران عابد رشید کو ایوارڈ کا سرٹیفکیٹ بدست صدر محفل سید اقبال حیدر پیش کیا جبکہ ان کو ایک میڈل سے بھی نوازہ گیا، ایوارڈ کی شیلڈ چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی جرمنی شفیق مراد نے اپنے دست مبارک سے پیش کی، یوتھ ونگ کے صدر قائم ہونے پر ڈاکٹر جبرائیل اسلام کا تعارف کروایا گیا اور ان کی شعبہ تدریس میں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ میں میں آف آنر بدست چوہدری امتیاز احمد پیش کیا گیا، راجہ اظہر کیانی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں میڈیا سیکریٹری نامزد کرنے کااعلان کیا گیا اور سرٹیفکیٹ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر محفل سید اقبال حیدر کو بحیثیت صدر سرٹیفکیٹ آف آنر پیش کیا گیا۔ دوسری نشست میں مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا، بطور ناظم مشاعرہ شفیق مراد نے اپنا کلام پیش کیا، مشاعرے کے پہلے حصے میں پنجابی کلام عبد الروف، عطا الرحمن اشرف، سلیم بھٹی اور امجد عارفی نے پیش کیا جبکہ دوسرے حصے میں اردہ کلام قانتہ احمد۔ ارشاد ہاشمی، ڈاکٹر جبرائیل اسلام، صائمہ کنول، شازیہ نورین، عابد رشید اور سید اقبال حیدر نے پیش کیا اور محفل کو رونق بخشی،سامعین نے شعراء کا کلام انتہائی دلجمہی سے سنا اور داد و تحسین سے نوازا، آخر میں سلیم بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں کی سنیکس سے پرتکلف تواضع کی گئی۔ پروگرام کے انتظام و انصرام میں ڈاکٹر جبرائیل اسلام، شاہد مقبول، عتیق شیخ،صدر شریف اکیڈمی سلیم بھٹی اور نائب صدر محترمہ عائشہ طارق نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ راجہ اظہر کیانی، زاہد چوہدری اور راجہ محمد عثمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔