0

۔،۔ فرینکفرٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پولیس اہلکاروں پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پولیس اہلکاروں پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭۔ فرینکفرٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پولیس اہلکاروں پر حملہکرنے والم چوبیس سالہ نوجوان پولیس کی حراست میں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئرپورٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ سپیشل فورس کے اہلکاروں نے شام 18:35 بجے ایک نوجوان، نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایئرپورٹ کی سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جس کا اوپری حصّہ ننگا تھا پولیس نے جب نوجوان کو پوچھنا چاہا تو اس نے بھاگ کر ایک زیر تعمیر عمارت پر پناہ لے لی نہ صرف یہ اس نے بلڈنگ کی چھت پر پڑی کنکریٹ، پتھر اور مختلف اشیاء پولیس پر پھینکنی شروع کر دیں جبکہ ایک سلیب جس کا وزن کم از کم بیس کلو گرام تھا بھی استعمال کیا گیا، اس دوران اس نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی توہین بھی کی، پولیس نے اسے چھت سے اترنے کو کہا جس کی تعمیل نہیں کی گئی بالآخر جب پولیس نزدیک پہنچ گئی تو نوجوان نے بغیر کسی مزاحمت کے گرفتاری دے دی، پولیس یا نوجوان دونوں میں سے کوئی بھی زخم نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں