۔،۔ فرینکفرٹ (ایکن ہائیم) کے علاقہ میں سائیکل چور کی گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے ہفتہ کی شام کو دو سائیکل چوروں کو گرفتاری کیا، گرفتاری کے بعد چوروں سے دیگر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایکن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ایکن ہائیم کے علاقہ میں (چھتیس) سالہ متاثرہ شخص نے اپنی دو سائیکلوں میں سے ایک سائیکل کو ایکن ہائیم (روہلڈر اسٹریٹ) پر پایا ، جبکہ دو افراد میں سے ایک متاثرہ شخص کا سائیکل لے کر چل رہا تھا، متاثرہ شخص نے جب دونوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو سائیکل چور سائیکل چھوڑ کر نامعلوم سمت بھاگ کھڑے ہوئے، متاثرہ شخص نے فوراََ پولیس کو مطلع کیا۔رات گئے تقریباََ ساڑھے دس بجے پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے چھ اضافی سائیکلیں ضبط کر لیں۔