۔،۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے زمینی حملے سرحد پر حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل کی جانب سے لبنان کے متعدد سرحدی مقامات پر زمینی دراندازی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد اسرائیلی فوج کا اعلان کہ لبنان کے زمینی حملے سرحد پر حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اسرائیل کی جنگ لبنان کے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ حزب اللہ کے ساتھ ہے۔اسرائیل٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لبنان/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان کے متعدد سرحدی مقامات پر زمینی دراندازی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد اسرائیلی فوج کا اعلان کہ لبنان کے زمینی حملے سرحد پر حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اسرائیل کی جنگ لبنان کے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ حزب اللہ کے ساتھ ہے یہ کہنا ہے اسرائیلی فوج کا، اسرائیلی فوج نے جنوب میں لبنان کے 30 سے زائد قصبوں کے رہائشیوں سے نقل مکانی کرنے اور دریائے الاولی کے شمال کی طرف جانے کا مطالبہ جبکہ منگل کو انہوں نے لبنانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی سرحد سے تقریباََ 30 کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے الیطانی کے جنوب میں گاڑیاں نہ لے جائیں۔واضح رہے 17 اور 18 ستمبر کو اسرائیل نے ہزاروں وائرلیس ڈیوائسز کے دھماکوں سے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا، حزب اللہ کی صفوں کے سینئر رہنماوں کو قتل کیا۔24 سال قبل فلسطینی بچے محمد الدرہ کے دنیا ہلا دینے والے قتل کے بعد بھی اس کے خاندان کی تکلیفیں تھمی نہیں، اس خاندان نے آج فجر کے وقت اپنے مزید افراد کو اس وقت کھو دیا جب اسرائیلی بمباری کے بعد نصیرات کے مغرب میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، واضح رہے لبنانی حکام کی جانب سے مخصوص کئے گئے پناہ گزیں مراکز میں گنجائش نے ہونے کے سبب کئی افراد نے بیروت کی سڑکوں،کھلے میدانوں اور پارکوں میں زمین پر فرش بچھا لیئے ہیں۔23 ستمبر سے لبنان کے مختلف علاقوں پر ہونے والی شدید بمباری کے نتیجہ میں ابھی تک (ایک ہزار سے زائد) افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنان کے وزیر اعظمنجیب میقاتی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کو تاریخ کے انتہائی خطرناک مرحلے کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور فوری اپیل بھی کی ہے کہ لبنان کے عوام کی حفاظت میں مدد کریں، جبکہ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لبنانی بچے بے گھر ہوئے ہیں۔ دوسر طرف جمہوریت کا گیت گنگنانے والے امریکا صاحب بہادر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اسرائیلی زمینی کاروائی کی حمایت کر رہا ہے، پینٹا گون نے کل اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ خطے میں اضافی کمک بھی بھیجے گا، اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطی میں (چند ہزار) اضافی افواج بھی بھیجیں گے جبکہ (اے دس) جنگی طیاروں کے علاوہ (ایف۔پندرہ، ایف،سولہ اور ایف بائیس) طیارے پہلے ہی خطے میں موجود ہیں۔ واضح رہے (چالیس ہزار امریکی فوجی) پہلے ہی اس خطے میں موجود ہیں)۔