0

۔،۔ خاتون نے سونے کی بالیاں پانے اور قرض اتارنے کے لئے چار سالہ بچی کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ خاتون نے سونے کی بالیاں پانے اور قرض اتارنے کے لئے چار سالہ بچی کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سیکورٹی سروسز نے لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی لاش ایک مکان کی بالکونی میں بوری میں بند برآمد کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی دقہلیہ گورنری میں ایک خاتون نے سونے کی بالیاں پانے کے لئے چار سالہ بچی کو بے رحمی سے قتل کر دی، اس واقعے نے ہر طرف صدمہ اور شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی، یہ واقعہ مصر کی دقہلیہ گورنری میں پیش آیاو بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی ازبہ ابراہیم میں اس کے خاندان کے گھر میں تھی جہاں سے لاپتہ ہو گئی تھی، کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے بچی کی تلاش میں کچھ مقامات پر مانیٹرنگ کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی۔جب پولیس نے بچی کے چچا کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں بالکونی میں ایک کارٹن ملا جس میں بچی کی لاش بوری میں بند ڈالی گئی تھی۔ جب پولیس نے پوچھ گچھ کی تو بچی کی چچی نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ قرض ادا کرنے کے لئے بچی کی بالیاں چرانے کی غرض سے بچی کو قتل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں