۔،۔گیارہ سالہ بچے سے گولی چل گئی ماں جاں بحق اور بچہ پولیس کی حراست میں۔ نذر حسین۔،۔
٭غلطی سے بچے سے گولی چل گئی ماں جاں بحق بچے کو پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور لوئر مال کے علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب گیارہ سالہ بچہ گھر میں پڑے پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا اچانک گولی چل گئی،بچے کی ماں جو پاس ہی بیٹھی تھی جس کا نام عاصمہ بتایا جاتا ہے کے سینے میں گولی لگی جس سے عاصمہ شدید زخمی ہو گئی، خاتون کو فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ عاصمہ کے شوہر خرم جہانگیر کی مدعیت میں درج کر لیا جبکہ پولیس نے گیارہ سالہ ذوالقرنین کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا۔