0

۔،۔ ہفتہ کی صبح فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب چونتیس سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہفتہ کی صبح فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب چونتیس سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

٭چونتیس سالہ شخص کی فرینکفرٹ قیصر اسٹریٹ پر دو انجانے لوگوں سے ملاقات پہلے دوستی اور پھر شراب نوشی کے بعد دشمنی میں تبدیل ہو گئی، نشے کی حالت میں سیلفیاں اور بعد میں لاتوں اور مکوں سے حملہ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق چونتیس سالہ شخص کی فرینکفرٹ قیصر اسٹریٹ پر دو انجانے لوگوں سے ملاقات پہلے دوستی اور پھر شراب نوشی کے بعد دشمنی میں تبدیل ہو گئی، نشے کی حالت میں سیلفیاں اور بعد میں لاتوں اور مکوں سے حملہ کر کے چونیس سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، چونتیس سالہ شخص نے تقریباََ صبح ساڑھے چار بجے فرینکفرٹ کی مشہور سڑک قیصر اسٹریٹ پر بائیس اور تینتیس سالہ شخص کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا، ایک شرابی کے لئے دوستی جلدی کی جاتی ہے تینوں نے مل کر خوب شراب پی، اچانک تینتیس سالہ شخص نے متاثرہ شخص سے اسمارٹ فون چھین کر اس کے چہرے پر گھونسوں کی بارش کر دی، چوری کے بعد اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، متاثرہ شخص نے اس کا پیچھا کیا اور اپنے اسمارٹ فون کی واپسی کے لئے رقم کی پیشکش بھی کی، اسمارٹ فون واپس ملنے پر پھر دوسرے شخص نے متاثرہ شخص کو دوبارہ مکے اور لاتیں ماریں جس سے چونتیس سالہ نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں چہرے پر زخموں کے علاوہ فریکچر بھی شامل ہیں۔ اس حملے کے بعد دونوں مجرم مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سی لیول میں بھاگ گئے، گواہوں کی اطلاع پر انہیں تھوڑی ہی دیر بعد چھونڈ لیا گیا اور گرفتار کر لیا گیا چوری شدہ اسمارٹ فون بھی دوبارہ حاصل کر لیا گیا جس میں ثبوت کے طور پر سیلفیاں بھی موجود تھیں۔ چونتیس سالہ شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے دونوں افراد کو پولیس سیل میں بند کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں