۔،۔ چوبیس گھنٹے پہلے جیل سے رہائی کے بعد چوری کے الزام میں دوبارہ گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭گاڑی کا شیشہ توڑنے اور دانتوں کے ڈاکٹر کے دفتر سے چوری کے الزام میں بائیس سالہ بے گھر کو فرینکفرٹ ولہیلم اسٹریٹ پر گاڑی توڑنے اور دفتر سے چیزیں چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباََ چھ بجے عینی شاہدین نے پولیس کو کال کر کے بتایا کہ دندان ساز کے دفتر کی بالکونی سے لوگوں کو نیچے اترتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کھڑکیوں کو بھی کھڑکتے ہوئے سنا گیا تھا، جس پر گشتی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے (بائیس، چوبیس اور چھبیس سالہ کی عمر کے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے چرایا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چوبیس سالہ نوجوان صرف چوبیس گھنٹے پہلے ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں کے بعد پھر ہتھکڑیوں کی کلک سنائی دی گئی۔