۔،۔ فرینکفرٹ سیکسن ہاوزن میں اکیس سالہ نوجوان نے پولیس کو عربی زبان(اباش) کیڑے مکوڑے کہنے پر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭سیکسن ہاوزن کے قریب پیراڈیس گازے پر اکیس سالہ نوجوان نے پولیس کو عربی میں کیڑے مکوڑے بلا کر مخاطب کیا، پولیس نے فوراََ عربی لفظ (ایبا آش) کا ترجمع کروایا، یو لفظ پولیس کے لئے توہین آمیز تھا جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سیکسن ہاوزن۔ گذشتہ شام فرینکفرٹ کے مشہور علاقہ سیکسن ہاوزن میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک عربی نوجوان کیوسک سے باہر نکلا اور پولیس کو دیکھتے ہی ََ عربی لفظ (ایبا آش) کہاہ ہنگامی خدمات سے عربی کا ترجمع کروانے پر پتہ چلا کہ نوجوان نے پولیس کو کیڑے مکوڑے کہہ کر پکارا ہے جو کے پولیس کے لئے توہین آمیز اصطلاح رکھتا ہے، اس دوران پولیس نے اس کی شناخت کی جانچ پڑتال کی جبکہ اس دوران وہ پولیس کی توہین کرتا رہا، بعد ازاں اس کی جیکٹ سے کوکین، کالی مرچ کی اسپرے برآمد کی گئی، الکوحل ٹیسٹ میں (دو پوائنٹ زیرو تین) پولیس اسے حراستی سیل میں لے گئی پولیس اقدامات مکمل ہونے پر نوجوان کو گھر روانہ کر دیا گیا، اب اسے عدالت میں توہین اور غیر قانونی منشیات پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔