-,-ترکی ایرو اسپیس فرم پر حملہ کم از کم پانچ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب جنگی ساز و سامان بنانے والی کمپنی (ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی aerospace and defence company Turkish Aerospace Industries (TUSAS)) کے ہیڈ کورٹر میں ہونے والے حملہ میں کم از کم پانچ ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی رینکفرٹ/ترکی/انقرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق بدھ کے دن تئیس اکتوبر جب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان روس میں ولادی میئر پوتین سے بات چیت کر رہے تھے، اسی وقت ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب جنگی ساز و سامان بنانے والی کمپنی (ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی aerospace and defence company Turkish Aerospace Industries (TUSAS)) کے ہیڈ کورٹر میں ہونے والے حملہ میں کم از کم پانچ ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھناونا دہشت گرد حملہ تھا، ترکی کے وزیر داخلہ علی یر لیکایا کا کہنا تھا کہ دو دہشت گردوں کو بے اثر کر دثا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک مرد اور ایک خاتون حملہ آور شامل تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر زور دار دھماکہ ہوا اس کے بعد فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ گونج اُٹھا۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور سرکاری ادارے کی عمارت کے اندر داخل ہوئے بم پھینکے گئے اور فائرنگ کی۔ واضح رہے یہ کمپنی ترکی میں امریکی ڈیزائن کردہ ایف (سولہ) لڑاکا طیاروں کی لائسنس یافتہ مینو فیکچر ہے۔ (ٹی اے آئی) ترک فوج کے استعمال کے لئے پرانے طیاروں کو جدید بنانے میں کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔