۔،۔26 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ بوقت16:00بجے سے 20:00تک محفل میلاد مصطفی کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭خصوصی نعت ٭محمد شہباز سمی۔پاکستان٭پیش کریں گے جبکہ خصوصی خطاب صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ فرمائیں گے ٭حافظ محمد حماد القادری ٭نعت خواں اور رانا محمد آصف قادری بھی خصوصی انداز میں نعت پیش کریں گے۔جبکہ جرمنی بھر سے نعت خواں حضرات بھی محفل میلاد مصطفی میں شرکت فرمائیں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ انٹرنیشل کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ بوقت16:00بجے سے 20:00تک محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا جائے گا، محفل میں خصوصی خطاب کے لئے صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تشریف لا رہے ہیں، عاشقان رسول ﷺ کے عشق کو دیکھتے ہوئے ٭پاکستان کی شان۔پولیس ولا نعت خواں محمد شہباز سمی۔خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔ فقیر مصطفی ہوں میں یہ دنیا کیا سمجھتی ہے۔مدینے کا گدا ہوں میں یہ دنیا کیا سمجھتی ہے۔اور جہاں پر یہ صدا کرنے کی نوبت بھی نہیں آتی۔اسی در پے پڑا ہوں میں یہ دنیا کیا سمجھتی ہے۔ حسین ابن علی بولے جسے قرآن کہتے ہیں۔ اسی پر کھیلتا ہوں میں یہ دنیا کیا سمجھتی ہے ٭حافظ محمد حماد القادری اور رانا محمد آصف قادری اپنی پہچان آپ ہیں، آپ کا انداز بیان دلوں کوچھو لیتا ہے۔ صدر منہاج القرآن فرانس۔راجہ بابر حسین بھی خصوصی شرکت کے لئے فرانس سے تشریف لا رہے ہیں جبکہ صدر منہاج القرآن جرمنی میاں عمران الحق بھی برلن سے خصوصی شرکت کے لئے تشریف لائیں گے۔ خود بھی تشریف لائیں اور دوستوں کو بھی ساتھ لائیں۔محفل کے اختتام پر لنگر محمدی کا وسیع اہتمام
–