0

۔،۔ تیرہ سالہ بہن نے سات سالہ بہن کو شدید زخمی کر دیا جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تیرہ سالہ بہن نے سات سالہ بہن کو شدید زخمی کر دیا جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر لائپزگ میں والدین کے گھر نہ ہونے پر تیرہ سالہ بہن نے سات سالہ بہن کو نامعلوم وجوعات کی بنا پر شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں دم توڑ گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لائپزگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقع گذشتہ رات جرمنی کے شہر لائپزگ میں ظہور پذیر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے گھر پر سات سالہ بچی اور اس کی بڑی بہن جس کی عمر تیرہ سال بتائی جاتی ہے اکیلے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جمعّہ کی شام کو(کلائن شوشر کے علاقہ) کی عمارت میں بلایا گیا، پولیس کے پہنچنے پر انہوں نے سات سالہ بچی کو شدید زخمی حالت میں پایا اسے فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سات سالہ بچی دم توڑ گئی۔پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق بچی کی تیرہ سالہ بہن اس وقت ایک ماہر کلینک میں نفسیاتی نگہداشت حاصل کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سات سالہ بچی کی موت کی ذمہ دار اس کی بڑی بہن کو سمجھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں