0

۔،۔اسپین میں موسمی رحجان (کولڈ ڈراپ) سیلاب زدہ سڑکوں پر جنگ جیسے مناظر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اسپین میں موسمی رحجان (کولڈ ڈراپ) سیلاب زدہ سڑکوں پر جنگ جیسے مناظر۔ نذر حسین۔،۔

٭نام نہاد (کولڈ ڈراپ) تباہی کا ذمہ دار ہے، یہ ایک موسمی رحجان ہے جو خاص طور پر ہسپانوی بحیرہ روم کے علاقہ میں ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہوتا ہے۔یورپ میں صدی کا خطرناک طوفان جو تقریباََ (ایک سو سے زائد) ایراد کی جان لے چکا ہے٭جبکہ مکمل طور پر سانحہ کی مکمل حد ابھی تک واضح نہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/والینسیا/بحیرہ روم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ میں صدی کا خطرناک طوفان تھا جس نے تقریباََ (ایک سُو افراد) کی جان لے لی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اسپین رو رہا ہے، اسپین سوگ میں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسپین میں موسمی رحجان (کولڈ ڈراپ) کی وجہ سے سیلاب زدہ سڑکوں پر جنگ جیسے مناظر نظر آ رہے تھے، مائیٹ جوراڈو نے خوف زدہ آواز میں دوستوں اور رشتہ داروں سے مدد مانگی اس کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ایک تھامے کو تھامے ہوئے ہوں اس کے علاوہ میرے آس پاس کچھ بھی نہیں، چاروں طرف پانی ہی پانی جیسے میں سمندر کے بیچ میں بے یارو مدد گار ایک پودے کا سہارا لئے کھڑی ہوں اس کی کار بہت پہلے بہہ چکی تھی اس کا بعد میں کہنا تھا کہ میں نے ایک ڈراون خواب دیکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس خاتون کو بچا لیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والینسیا کے علاقے میں کم از کم (بانوے اموات ہوئیں)، لوگوں نے کاروں اور مکانوں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی تھی جو مکمل طور پر پانی میں گھرے ہوئے تھے۔ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ سڑکیں جنگ کا منظر بتا رہی تھیں، تباہ شدہ گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر کھڑی تھیں یہ مناظر بھی جہنم کی تصویر پیش کر رہے تھے۔ ابھی تک ریڈ الارم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں