0

۔،۔روم(ٹریوی فاونٹین) میں سیاحوں کا پانی میں سکہ پھینکنا ایک روایت ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔روم(ٹریوی فاونٹین) میں سیاحوں کا پانی میں سکہ پھینکنا ایک روایت ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭لاکھوں لوگ ہر سال روم کے یادگار (ٹریوی فاونٹین) میں سکے پھینکتے ہیں اس عقیدہ کے تحت کہ وہ آخر کار ابدی شہر میں واپس آ جائیں گے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/روم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاکھوں لوگ ہر سال روم کے یادگار (ٹریوی فاونٹین) میں سکے پھینکتے ہیں اس عقیدہ کے تحت کہ وہ آخر کار ابدی شہر میں واپس آ جائیں گے، جبکہ حال ہی میں غیر معمولی بحالی کے کام کی وجہ سے کنویں کو خشک کر دیا گیا ہے،وہ سوکھا پڑا ہے، لوگوں کے اسرار پر سیاحوں کو سکے پھینکنے کے لئے شہری انتظامیہ نے ایک عارضی پول بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق (ٹریوی فاونٹین) کی سیڑ ھیوں پر مستطیل پول بنائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی نیچے سے بے شمار سکے ملے۔ سیاح باڑ کے پیچھے (جو ایک ماہ قبل لگائی تھی) جو چشمے کے نیچلے حصّہ تک رسائی کو محدود کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر باڑ کی خوب تضحیک کی گئی۔ اکتوبر کے شروع میں روم شہر نے ٭Fontana di Trevi٭پر تزئین و آرائش کا کام شروع کیا، رپورٹ میں مطابق رومن تاریخی نشان 2025 کے مقدس سال کے لئے تیار کیا جانا ہے۔ یہ چشمہ روم کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے، اس یادگاری چشمہ کے آس پاس کا علاقہ کو(اٹھارویں صدی) میں بنایا گیا تھا۔ خاص طور پر سیاح اپنے کندھوں پر پانی میں سکے پیچھے کی طرف پھینکتے ہیں اس عمل کو سمجھا جاتا ہے کہ یہ خوش قسمتی لائے گا اور آنے والے کو روم واپس لے جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں