۔،۔ جرمنی کے شہر برلن میں دھماکہ خیز مواد برآمد،پولیس ٹرین کی پٹڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭یکم نومیر شام چھ بجے کے قریب پولیس اہلکاروں نے برلن کے (ایس بان) اسٹیشن پر ایک نامعلوم شخص کو روکا جس کے پاس انتہائی دھماکہ خیز موادموجود تھا۔ ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب، پولیس ریلوے ٹریکس کا بھی معائنہ کرنے میں مصروف ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/نیوکلن۔ مقامی پرولیس رپورٹ کے مطابق یکم نومیر شام چھ بجے کے قریب پولیس اہلکاروں نے برلن کے (ایس بان) اسٹیشن پر ایک نامعلوم شخص کو روکا جس کے پاس انتہائی دھماکہ خیز موادموجود تھا۔ ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب، پولیس ریلوے ٹریکس کا بھی معائنہ کرنے میں مصروف ہیں، برلن میں دھماکہ خیز مواد ملنے کے بعد پولیس ابھی تک اس شخص کی تلاش میں ہے جس نے انتہائی دھماکہ خیز مواد ایک بیگ میں رکھا ہوا تھا، پولیس کے ترجمان کے مطابق وہ اکیلا نہیں تھا جبکہ اس کا ایک ساتھی بھی اس کے ساتھ تھا دونوں کی عمریں (تیس اور پینتیس) کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان (اے ٹی ایم) کو اڑانے کے سلسلہ میں بھی جانے جاتے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم بچ نہیں سکتے ہماری ٹیمیں پوری رفتار سے ملزمان کے پیچھے ہیں۔