۔،۔ جرمنی کے شہر لانگن سیبولڈ،المناک حادثہ (انیس اور تئیس سالہ) نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں۔ نذر حسین۔،۔
٭لانگن سیبولڈ فائر بریگیڈ کو جمعہ کی شام کو (20:20) بجے ہنگامی خدمات کے لئیلانگن سیبولڈ ریلوے اسٹیشن کے ٹریک ایریا میں ہونے والے حادثہ کے بارے میں الرٹ کیا گیا۔سات آدمیوں کے گروپ میں سے دو نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے اور ان کی موت جائے وقوعہ پر پیش آئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ لانگن سیبولڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد ایک گروپ کا حصّہ تھے جو ابھی ابھی ٹرین سے اترے تھے، ساتوں افراد رُکی ہوئی ریل گاڑی جو کھڑی تھی کے پیچھے سے ریلوے کی پٹڑیوں کو عبور کرنا چاہتے تھے جبکہ انہوں نے قریب آنے وای (آئی سی ای ICE تیز رقتار ٹرین)و نظر انداز کیا، معمولی سی غلطی کی وجہ سے دونوں نوجوان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ آئی سی ای کا ڈرائیور اور مسافر محفوظ رہے۔۔گروپ کے باقی افراد جن کو اچانک دھچکا لگا تھا کی ایمرجنسی سروسز نے دیکھ بھال کی، اس مقصد کے لئے (دو پادیوں) کو بھی بلایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی کئی گشتی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں، فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر روشنیاں لگا دیں، ٹرین کو مکمل طور پر پولیس نے گھیر لیا تھا۔ وہاں سے گزرنے ہالی ٹریفک کو شام کے باقی حصّوں کے لئے روک دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کی پانچ گاڑیاں اور سترہ ایمرجنسی سروسز کے ساتھ تقریباََ تین گھنٹوں تک ڈیوٹی پر رہے۔