0

۔،۔برلن آہرن فیلڈ Ahrensfelde پر کھڑی ٹرین کی تین بوگیاں آگ کی نظر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔برلن آہرن فیلڈ  پر کھڑی ٹرین کی تین بوگیاں آگ کی نظر۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ شام برلن آہرن فیلڈ پر کھڑی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کی تین بوگیاں آگ کی نظر ہو گئیں،مسافروں کو بروقتجلتی ہوئی بوگیوں سے باہر نکال لیا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن آہرن فیلڈ۔ نا معلوم وجوعات کی بنا پر گذشتہ شام برلن آہرن فیلڈ پر کھڑی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کی تین بوگیاں آگ کی نظر ہو گئیں،مسافروں کو ٹرین ڈرائیور اور ایک ٹرین اٹینڈنٹ نے بروقت جلتی ہوئی بوگیوں سے باہر نکال لیا گیا تھا، آپرین کے باعث ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا تھا، مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل بس سروس مہیا کی گئی۔ ریلوے کے ایک ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جلنے والی ٹرین (ڈوچے بان) کی ٹرین نہیں تھی بلکہ ایک نجی نیدر بارنیمر ریلوے کی گاڑی تھی۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن صبح سویرے اپنے اختتام کو پہنچا، کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح آگ کی جگہ (جلی ہوئی بوگیوں) کو دوبارہ چیک کیا گیا۔ وفاقی پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے وقتی تحقیقات کے مطابق کوئی سراغ نہیں ملا پولیس کو رات (دس بجے) الرٹ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں