0

۔،۔ اسپین کے مشرق اور جنوب میں آنے والے شدید طوفانوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسپین کے مشرق اور جنوب میں آنے والے شدید طوفانوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ نذر حسین۔،۔

٭اسپین میں طوفان سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 213 ہو چکی ہے جبکہ آفت زدہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے مزید ہلاکتوں کا خدشہ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/بحیرہ روم/کولڈ ڈراپ/نارنجی/وا لینسیا/کاسٹیلون۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں طوفان سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 213 ہو چکی ہے جبکہ آفت زدہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے مزید ہلاکتوں کا خدشہ، فائر بریگیڈ،آرمی اور پولیس کے مطابق سرنگوں اور سیلاب زدہ زیر زمین پارکس یا پارکنگ گیراجوں میں گمشدہ افراد کی تلاش خاص طور پر بہت مشکل ہے۔ریاستی نشریاتی ادارے (آر ٹی وی ای) نے رپورٹ کیا ہے کہ والینسیا کے سب سے زیادہ متاثرہ بحیرہ روم کے علاقہ میں ایمرجنسی سروس نے (دو سو تیرہ 213 ) اموات کی تازہ ترین تعداد بتائی ہے۔ جبکہ اسپین کے بحیرہ روم کے ساحل پر ٭کولڈ ڈراپ٭طوفان کا رحجان جاری ہے، دوسری سب سے زیادہ انتباہی سطح ٭نارنجی ٭والینسیا کے علاقہ کے کچھ حصّوں پر لاگو ہوتی ہے، بشمول صوبہ ٭کاسٹیلون جہاں بھاری بارش ہو سکتی ہے، واضح رہے ہزارو فوجی اور پولیس اہلکار ان علاقوں میں مدد کر رہے ہیں، حادثہ کے چھٹے روز بھی امدادی کام جاری ہے، وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ سائٹ پر موجود فوج میں مزید ٭پانچ ہزار فوجیوں ٭اور پانچ ہزار پولیس افسران٭ بھی بھیجے جا رہے ہیں ابھی تک ٭تین ہزار چھ سو٭ سے زیادہ فوجی اہلکار والینسیا شہر اور اس کے قرب جوار کے زیادہ متاثرہ قصبوں میں مدد کے لئے تعینات ہیں۔رپورٹ کے مطابق سڑکیں کیچڑ اور گندگی سے ڈھکی پڑی ہیں، بجلی کی فراہمی بڑی حد تک دوبارہ کام کر رہی ہے، والینسیا شہر کے مغرب اور جنوبی علاقہ میں خاص طور پر ایک دریا نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے، دوسری طرف افک خشک ندی منگل کی تیز بارش سے طوفان کی صورت اختیار کر چکی ہے۔دریا اور ندی نالوں کا پانی کئی قصبوں سے تباہی مچاتا ہوا سمندر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں