0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئرپورٹ پر (1,2 ملین) یورو کے زیورات چرانے والے چاروں چور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئرپورٹ پر (1,2 ملین) یورو کے زیورات چرانے والے چاروں چور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭بروز جمعّہ (آٹھ نومبر) کو چوروں نے فرینکفرٹ ایئرپورٹ ٹرمینل (ون) میں ایک قیمتی زیورات کا سوٹ کیس چرایا۔ یہ واقعہ شام (پونے چھ بجے) رینٹل کار اسٹیشن کے علاقہ میں پیش آیا۔ زیورات کا ڈیلر اپنی ایک ساتھی کے ساتھ ہوائی اڈے پر موجود تھا، سوٹ کیس کھونے پر پولیس کو مطلع کیا کہ اس میں (1,2 ملین) یورو کے زیورات موجود تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہوائی اڈہ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈیلر بروز جمعّہ (آٹھ نومبر) کو ہوائی اڈے پر پہنچا شام (پونے چھ بجے) رینٹل کار اسٹیشن کے علاقہ میں گاڑی کھڑی کر کے ہوائی اڈے کے اندر اپنی ایک ساتھی کے ساتھ موجود تھا، سوٹ کیس کی گمشدگی پر اس نے بتایا کہ سوٹ کیس میں تقریباََ (1,2 ملین) یورو کے زیورات موجود تھے۔ پولیس کو تفصیلی ویڈیو تجزیہ سے معلوم ہوا کہ چوری میں کم از کم چار افراد ملوث تھے۔ گہری تفتیش کے ذریعہ پولیس نے جرمنی کے شہر (مائینز ممباخ) سے (تینتالیس، اوننچاس، اکیاون اور ترسٹھ سالہ) مشنبہ افراد کو آج سہ پہر (تین بجے) چوری کردہ سامان کے ساتھ گرفتار کر لیا، ایک شخص نے پولیس دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ پولیس افسران نے اسے بھی دھر لیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر پولیس افسران کو چوری شدہ سامان بشمول (بتیس وزار یورو مالیت) کے سینکڑوں زیوات بھی ملے۔چوروں کو گرفتاری کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیلوں میں لے جایا گیا تا کہ جج کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں