۔،۔ جرمنی کے شہر ایسلنگن میں کرایہ داری کا تنازعہ گولیوں پر ختم ہوا (دو ہلاک)۔ نذر حسین۔،۔
٭مکان کے مالک کا (اکتیس سالہ) بیٹا اور (اکسٹھ سالہ) کرایہ دار جو عمارت میں رہتے تھے، دونوں میں کرایہ کا تنازعہ ممکنہ طور پر بڑھ گیا جس کا خاتمہ دو ہلاکتوں پر ہوا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایسلنگن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ہنگامی کال صبح (سات بجے)موصول ہوئی، پڑوسیوں کا جھگڑا چیخ و پکارگولیوں کی آواز میں تبدیل ہو گیا جس کے مہلک نتائج میں دو افراد ہلاک ہو گئے، پھر آگ بھڑک اُٹھتی ہے، وہاں صبح صبح ڈرامائی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ایک نوجوان خاتون کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خود کو بچاتی ہے، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جبکہ فائر بریگیڈ(ڈیپارٹمنٹ) نے گھر کے (76 چھہترسالہ) مالک کو جلتی ہوئی عمارت کی بالکونی سے ٹرن ٹیبل کی سیڑھی کے ذریعہ بچایا، کہا جاتا ہے کہ کرایہ دار نے مالک مکان کے بیٹے کو قتل کیا ہے، رپورٹ کے مطابق دونوں میں کرائے کا معاہدہ کافی عرصہ پہلے ختم ہو چکا تھا اور اپارٹمنٹ کی جبری بے دخلی اگلے دن کے لئے طے شدہ تھی۔ تحقیقات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ شبہ ہے کرایہ دار عمارت میں آگ لگنے اور اکتیس سالہ نوجوان کی موت کا ذمہ دار ہے اس کام سے فارغ ہونے کے بعد اس نے خود کو ہلاک کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں افراد کی موت گولی لگنے کے نتیجہ میں ہوئی ہے، ممکنہ قتل کے ہتھیار بھی پولیس نے قبضہ میں کر لئے ہیں۔ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم موت کی وجہ کے بارے میں حتمی وضاحت فراہم کرے گا۔ ایک ہیلی کاپٹر نے اوپر سے آپریشن کو دستاویزی شکل دی اور آگ بجھانے کے طریقہ سے متعلق ہدایات کے ساتھ فائر فائٹر ڈیپارٹمنٹ کی مدد کی۔