۔،۔شمالی ہندوستان کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم (دس 10) نومولود ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭جھانسی اتر پردیش میں نوزائیدہ یونٹ میں آگ بھڑک جانے کی صورت میں کم از کم (دس 10) نومولود ہلاک ہو گئے جبکہ مزید (سولہ 16) شیر خوار بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/جھانسی اترپردیش۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ہندوستان جھانسی اترپردیش کی(مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج) میں جمعہ کی رات پچھلے پہر آگ ممکنہ طور پر آئی سی یو میں موجود آکسیجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اُٹھی، حکام کی رپورٹ کے مطابق آگ بہت تیزی سے وارڈ میں پھیل گئی، وارڈ میں (پچپن 55) شیر خوار بچے زیر علاج تھے، ایک رپورٹ کے مطابق دس نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے، ایک رپورٹ کے مطابق سولہ مزید شدید زخمی بچے بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں وارڈ کے اندر جلے ہوئے بستر اور دیواریں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ پریشان کن خاندانوں کا ایک ہجوم باہر انتظار کر رہا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کے رشتہ داروں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ والدین اپنے بچوں تک پہنچنے کے لئے وارڈ میں داخل ہونے کے لئے کھڑکیوں کے شیشے توڑتے ہو دکھائی دیئے۔ اتر پردیش کے ہزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ نے سوگوار خاندانوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔