0

۔،۔ بہو کی لاش کے ٹکڑے کروانے کے لئے ساس نے ملزم کو رقم دی،تہلکہ خیز انکشاف۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بہو کی لاش کے ٹکڑے کروانے کے لئے ساس نے ملزم کو رقم دی،تہلکہ خیز انکشاف۔نذر حسین۔،۔

٭سگی خالہ کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں ملزمہ کے چچازاد بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ نے قتل سے پہلے آن لائن (دس ہزار روپے منتقل کئے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سیالکوٹ/ڈسکہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سگی خالہ نے بہو کو قتل کر کے لاش جلانے کے بعد اس کے ٹکڑے کر کے نالے میں بہا دیئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے قتل سے پہلے آن لائن (دس ہزار روپے منتقل کئے تھے، پولیس کی رپورٹ کے مطابق (ساس) ملزمہ صغراں نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزمہ کے چچا زاد بھائی نوید نے لاش کے ٹکڑے کئے، مقتولہ کی ساس۔ نند یاسمین۔ نند کا بیٹا اور لاہور کے رہائشی نوید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا جبکہ آلہ قتل اور مقتولہ کے دو موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لئے ہیں۔تفصیل کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے (زارا) پاکستان آئی تو ماں بیٹی نے لاہور کے رشتہ دار نوجوان نوید کو اٹلی بجھوانے کا کہہ کر اپنے ساتھ ملا لیا، ملزمان نے زارا کو چہرے پر تکیہ رکھ کر بے دردی سے قتل کیا پھر نوید کے سہارے لاش کے ٹکڑک کر کے پانچ بوریوں میں منتقل کیا، پھر لاش کو صغراں نے بیٹی اور نواسے کی مدد سے نالے میں پھینک دیا، زارا کے باپ نے زارا کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی جب پولیس نے ملزمہ کے نواسے کو حراست میں لیا تو سارا سچ نوید نے اگل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں