۔،۔ یمنانگر میں ساس کے قتل کے الزام میں پولیس اہلکار کی بیوی گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭یمنانگر کے ایک گھر میں معمر مردہ خاتون پائی گئی،چند دن بعد پولیس ڈکیتی کا معاملہ بمجھ رہی تھی جبکہ ہفتہ کے دن قتل کے الزام میں بہو کو گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یمنانگر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو (راج بالا) معمر خاتون کی گلا کٹی لاش ان کے گھر سے ملی، قتل کے وقت خاتون گھر میں اکیلی تھی جبکہ راج بالا کے شوہر (بلیندر سنگھ) جو وکیل ہیں کام کے سلسلہ میں ضلعی عدالت میں تھا، شلپی جو ایک بوتیک چلاتی ہے بھی گھر پر موجود نہیں تھی، پولیس تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک ڈکیتی ہو سکتی ہے کیونکہ گھر سے (پچھہتر لاکھ75 لاکھ)کی نقدی اور زیور غائب تھے، اس کے بعد سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) راجیو دیسوال نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم)یس آئی ٹی) تشکیل دی، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راجیش کمار کے ماتحت، بشمول (سی آئی اے ون 1) اور (سی آئی اے ون 2) کے انچارج، چوری کا عملہ اور ایس ایچ اُو خواتین پولیس اسٹیشن۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔، ترجمان کے مطابق جمعّہ کو شلپی کو حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی، اس سے پہلے کہ اسے قتل کے جرم میں باضابطہ طور پر گرفتار کیا جائے یہ انکشاف ہوا کہ شلپی اور راج دونوں میں قتل کے دن جھگڑا ہوا تھا اور بہو نے غصّے میں اپنی ساس کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے قتل کو ڈکیتی کے طور پر پیش کرنا چاہا جان بوجھ کر اپنے المیرہ کا سامان دیگر مقامات پر رکھا ہوا تھا۔ جبکہ شلپی اور بلندر ایک ہی وقت میں مختلف گاڑیوں سے گھر پہنچے، لیکن اس نے سسر کو پہلے گھر بھیجا تا کہ وہ لاش کو تلاش کر لے، اب تک جو شواہد اکٹھے ہوئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ شلپی کے بازوں پر چوٹ کے نشانات تھے۔۔