۔،۔جرمنی کے شہر وِٹنبرگ سیکسن انہالٹ میں جڑواں بچے مردہ پائے گئے۔ماں تحویل میں۔ نذر حسین۔،۔
٭انتیس سالہ خاتون کے اپارٹمنٹ سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد،بچیاں پیدائش کے بعد زندہ تھیں،خاتون سے قتل کے شبہ میں تفتیش کی جا رہی ہے٭
شان پاکستان رمنی فرینکفرٹ/ وِٹنبرگ سیکسن انہالٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس انتیس سالہ خاتون کے اپارٹمنٹ میں پہنچی تو انہیں وہاں دو مردہ بچیوں کی لاشیں ملیں، پولیس نے قتل کے شبہ میں انتیس سالہ خاتون کو تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے پہلے انتیس سالہ خاتون کو ایمرجنسی سروسز کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا کیونکہ اسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق اسپتال پہنچنے سے پہلے حاملہ خاتون نے بچوں کو جنم دیا تھا۔ طبی معائنہ سے معلوم ہوا کہ جڑواں بچیاں پیدائش کے وقت زندہ تھیں، روسلاوُ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کو انتیس سالہ خاتون کے خلاف گرفتاری کے لئے درخواست دائر کی، خاتون کو وِٹنبرگ سیکسن انہالٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے ذمہ دار جج کے سامنے پیش کیا گیا جس نے خاتون کو تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ماں جو پولیس رپورٹ کے مطابق جرمن نیشنل ہے کو اصلاحی مرکز میں بند کر دیا گیا۔