0

۔،۔ وسطی چین میں پرائمری اسکول کے باہر کار لوگوں سے ٹکڑا گئی متعدد طلباء و طالبات زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ وسطی چین میں پرائمری اسکول کے باہر کار لوگوں سے ٹکڑا گئی متعدد طلباء و طالبات زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل کی صبح وسطی چیت میں ایک پرائمری اسکول کے باہر نامعلوم وجوعات کی بنا پر کار لوگوں سے ٹکرانے کے بعد متعدد طلباء و طالبات کے زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ (انتالیس سالہ) ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہنان/چانگدے/ہانگ کانگ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہنان کے چانگدے شہر میں منگل کی صبح پیش آیا، سرکاری خبر رساں ایجنسی ثرنہوا نے رپورٹ کیا کہ منگل کی صبح وسطی چین میں ایک اسکول کے باہر نامعلوم وجوعات کی بنا پر کار لوگوں سے ٹکرانے کے بعد متعدد طلباء و طالبات کے زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ (انتالیس سالہ) ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے چند گھنٹوں بعد کی رپورٹ کے مطابق جاری کی گئیرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی بھی جانلیوا حالت نہیں ہے، سی این این کی طرف سے جغرافیائی محل وقوع کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اسکول کے باہر درجنوں بچے چیختے چلاتے اسکول کے صحن کی طرف بھاگ رہے تھے، جبکہ ایک ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کو سڑک پر زخمی پڑے ہیں اور پولیس کو گاڑی کے سامنے ایک شخص کو ہتھکڑیاں لگاتے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے ایک ہفتہ پہلے ایک شخص نے اپنی کار کو جنوبی شہرز وہائی کے ایک آوٹ ڈور اسپورٹس سینٹر میں ورزش کرنے والے ہجوم پر چڑھا کر (پینتیس) افراد کو ہلاک کر دیا تھا، چند دن بعد ہفتہ کے روز چین میں ایک کالج کیمپس میں چاقو کے حملہ میں آٹھ افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں