۔،۔جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوکین کی بڑی مقدار پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون کو اپنے زیر جامے میں چھپائی گئی (1,396) کلو گرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کراچی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون کو اپنے زیر جامے میں چھپائی گئی (1,396) کلو گرام کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی، اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) حکام کے مطابق مسافروں کی کلیئرنس کے دوران مشکوک نظر آنے پر خاتون کی تلاشی کی گئی، تلاشی کے دوران حکام کو اس کے زیر جامے کے اندر پلاسٹک کے پاوچ میں چھپائی گئی کوکین برآمد کر لی گئی، پکڑی گئی منشیات کی کل مالیت کا تخمینہ (13.9 ملین) روپے سے زائد ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک منشیات کی اسمگلنگ کے لئے تیزی سے جدید ترین طریقے استعمال کرتے رہتے ہیں جبکہ فورس منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے پُر عزم ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاوُن جاری ہے۔ گذشتہ دنوں کی کاروائیوں میں (تیرہ) افراد کو گرفتار کر کے (سینتیس) کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جس کی کُل مالیت (چار پوائنٹ دو ملین) روپے سے زائد ہے۔ اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے (نَوے گرام) چرس بھی برآمد کی ہے۔