۔،۔ فرینکفرٹ میں اگلے پیر (25 نومبر 2024) کرسمس مارکیٹ باضابطہ طور پر شام ( بجے) کھلے گی۔ نذر حسین۔،۔
٭ فرینکفرٹ میں اگلے پیر (25 نومبر 2024) کرسمس مارکیٹ باضابطہ طور پر شام (17:00 uhr بجے) کھلے گی اور فرینکفرٹ کے پری کرسمس سیزن کا آغاز کرے گی،کرسمس مارکیٹ پیر سے ہفتہ۔ صبح (دس بجے سے رات نُو بجے تک اور اتوار کو صبح گیارہ بجے سے رات نُو بجے تک کھلی رہے گی)٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/رومر برگ/ہاپٹ واخے روس مارکیٹ۔ تقریباََ جرمنی کے ہر شہر میں کرسمس مارکیٹ لگائی جاتی ہے، اس سال بھی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اگلے پیر (25 نومبر 2024) کرسمس مارکیٹ باضابطہ طور پر شام (17:00 uhr بجے) کھلے گی اور فرینکفرٹ کے پری کرسمس سیزن کا آغاز کرے گی،کرسمس مارکیٹ پیر سے ہفتہ۔ صبح (دس بجے سے رات نُو بجے تک اور اتوار کو صبح گیارہ بجے سے رات نُو بجے تک کھلی رہے گی)، پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس گارڈ مکمل طور پر موجود رہے گی۔ وردی اور سویلین لباس میں پولیس افسران (چوبیس دسمبر) کی شام تک شوریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ کرسمس مارکیٹ کے علاقہ میں پیدل گشت کرنے کے علاوہ اہم مقامات پر (پٹیاں) واضح طور پر لگائی جاتی ہیں تا کہ کرمس مارکیٹ میں آتے ہی لوگوں کے طرز عمل کے مساگل کی نشاندہی کی جا سکے اور مناسب بنیادوں پر ان کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ تعینات پولیس فورس مسلسل چاقووں اور خطرناک چیزوں کی تلاشی کرے گی تا کہ وہ پہلے کرسمس مارکیٹ میں نہ پہنچ جائیں۔ واضح رہے عوامی تقریبات، تہواروں اور بازاروں میں چاقو لے جانے پر قابندی کی حال ہی میں طے شدہ توسیع کی وجہ سے کرمس اور ایڈونٹ مارکیٹوں میں کسی بھی قسم کے چاقو لے جانے پر پابندی ہے۔ فرینکفرٹ پولیس کی طرف سے کرسمس مارکیٹ کے لئے ایک عارضی ویڈیو پروٹیکشن زون قائم کرے گی، تا کہ ابتدائی مرحلے میں مکنہ خطرناک حالات کی نشاندہی کی جا سکے۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں اور زائرین کی حفاظت کو بڑھانے میں یہ ایک اور اہم جز ہے۔