۔،۔ جمعہ کی رات (گیارہ بجے) سے کچھ دیر پہلے اطلاع ملی کہ دو افراد کو گولی مار دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭تیس سالہ ایک شخص کو بس اسٹاپ پر زخمی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسر شخص جس کی عمر (بیس سال) بتائی جا رہی ہے کو ایک کار میں مردہ پایا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن/برمنگھم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد کو نشانہ بنایا گیا، ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے مطابق ایک بیس سالہ شخص کی لاش کار میں سے ملی جبکہ ایک تیس سالہ شخص کو بس اسٹاپ پر زخمی حالت میں پایا گیا جسے فوری وؒطور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے، (تیس سے چالیس) سالہ شخص کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق اسے رہا کر دیا گیا جبکہ چند نیوز کے مطابق وہ شخص ابھی تک زیر حراست ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام ایک مصروف چوراہے کے قریب ایجببسٹن کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا، ابتدائی طور پر فائرنگ کے بارے میں کوئی وجہ معلوم نہیں ہوئی تفتیش جاری ہے اور پولیس گواہ تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے آن لائن پورٹل بنایا ہے جہاں پبلک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے جہاں آپ اپنی فوٹج براہ راست اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔