۔،۔ جیب کترے اور چالباز مجرم خصوصی طور پر کرسمس کے دنوں میں سرگرم۔ نذر حسین۔،۔
٭مقامی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر کرسمس مارکیٹ اور کرسمس کی خریداری کے ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کترے اور چالباز چور آسانی سے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ منگل (چھبیس نومبر) کو الیگزینڈر برینڈاوُ (فرسٹ) پولیس اسٹیشن میں موجود پولیس آفیسر نے جیب تراشی اور چالباز چوروں کے علاقہ کے تجربہ کار تفتیش کاروں کے ساتھ روک تھام کے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈوئچے بان، کرسمس مارکیٹس اور شاپنگ مال پر بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی کر دی گئی ہے، دلچسپی رکھنے والے زائرین کو مشورہ کے لئے پولیس انفارمیشن سٹینڈ لگا دیئے گئے ہیں جو شام چار بجے سے رات سات بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ مقامی پولیس افسران رات گئے تک اپنی گشت جاری رکھیں گے،٭ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف اتنی رقم لے کر جائیں جتنی آپ کی ضرورت ہے۔ ٭خاص طور پر قیمتی سامان اور بیگ لے کر ہجوم میں نہ گھومیں ٭جتنا ہو سکے جیکٹ یا کپڑوں کے اندرونی جیبوں میں قیمتی چیزیں رکھیں ٭بیگ جسم کے سامنے رکھیں ٭چوری کی صورت میں پے منٹ کارڈ کو فوری طور پر بلاک کرنا یقینی بنائیں ٭دستخط کے ذریعہ براہ راست ڈیبٹ کا طریقہ کار استعمال کریں ٭اپنے اکاونٹ کو چیک کریں۔