0

۔،۔بادبانی کشتی کے مقابلہ میں حصّہ لینے والے دونوں ملاح کو مہلک حادثہ پیش آ گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بادبانی کشتی کے مقابلہ میں حصّہ لینے والے دونوں ملاح کو مہلک حادثہ پیش آ گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فریڈرش ہافن سے کانسٹینس جھیل پر ہونے والے بادبانی مقابلہ میں حصّہ لینے والے دونوں جرمنوں کو راستے میں مہلک حادثہ پیش آ گیا۔ہفتہ کی سہ پہر ان کے مردہ جسم سوئٹزرلینڈ میں منسٹر لنگن کے قریب جھیل میں پائے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فریڈرش ہافن/کانسٹینس/سوئٹزرلینڈ/ریگاٹا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو جرمن ملاح فریڈرش ہافن سے کانسٹینس جھیل پر ہونے والے بادبانی مقابلہ میں حصّہ لینے والے دونوں جرمنوں کو راستے میں مہلک حادثہ پیش آ گیا۔ہفتہ کی سہ پہر ان کے مردہ جسم سوئٹزرلینڈ میں منسٹر لنگن کے قریب جھیل میں پائے گئے، منتظمین کے مطابق (اڑتیس اور انتالیس سالہ ملاح (آئرن کے ریگاٹا) کے لئے جا رہے تھے، حادثہ کی وجہ سے ہفتہ کو ہونے والا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق نامعلوم وجوعات کی بنا پر ان کی کشتی الٹ گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سے ہر سال اوسطاََ 220 سے زیادہ کشتیاں حصّہ لیتی ہیں۔ کچھ ملاح ریگاٹا کے دوران (سانتا کلاز) کا لباس پہنتے ہیں، یا ڈیک پر کرسمس ٹری لگاتے ہیں، سال کے اس وقت ریسنگ کرتے وقت شرکاء کو بعض اوقات۔ اُڑتی برف، برفیلی ڈیکوں اور دھند کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، جبکہ ریگاٹا ڈائریکٹر کے مطابق جھیل کانسٹینس کے پانی کا درجہ حرارت اس وقت (آٹھ ڈگری) کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض دفعہ اچانک کانسٹینس جھیل پر موسم تبدیلی اختیار کر لیتا ہے۔ جھیل کانسٹینس کو ملاحوں اور دیگر آبی کھیلوں کے شوقین افراد کے لئے ایع غدار علاقہ سمجھا جاتا ہے، جزوی طور پر ایلپس کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں موسم اچانک تیزی سے بدل سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں