۔،۔ پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین ٭دنیا نیوز نیٹ ورک٭نے 16ویں سالگرہ منائی۔ نذر حسین۔،۔
٭ملک کے معروف نیوز نیٹ ورک (دنیا نیوز)نے اتوار کو اپنی کامیابی اور صحافت برائے خدمت کے (سولہ) سال مکمل کر لئے۔ دنیا نیوز بڑے پیمانے پو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کر رہا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور۔ پاکستان کا پسندیدہ نیوز چینل بننے والے نیٹ ورک نے 2008 میں اپنا کام شروع کیا اور شروع ہی سے معتبر صحافت اور حالات حاضرہ پے آگاہ پروگرام اس کی پہچان رہے ہیں۔ اس میں کھیلوں، کرکٹ، عجیب و غریب، سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبروں کے ساتھ ساتھ تمام اہم قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے، نیٹ ورک نے جدید ترین جدید پروجیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نیوز اسٹوڈیو کی سب سے بڑی سہولت متعارف کرائی۔ ملک کے معروف نیوز نیٹ ورک (دنیا نیوز)نے اتوار کو اپنی کامیابی اور صحافت برائے خدمت کے (سولہ) سال مکمل کر لئے۔ دنیا نیوز بڑے پیمانے پو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کر رہا ہے٭16۔ سولہ٭ سالوں کے دوران دنیا نیوز نے اپنے سامعین کو ملکی تاریخ کے چند بڑے واقعات سے الگ کوریج کے ذریعہ آگاہ کیا ہے، ایسا ہی ایک اختراحی رحجان میگا ایونٹس جیسے انتخابات اور سیاسی اہمیت کے دیگر مواقع کی میراتھن ٹرانسمیشن ہے۔ واضح رہے معروف نیوز نیٹ ورک نے اپنی ٹرانسمیشن کے آغاز سے ہی تازہ ترین خبریں دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ خصوصی رپورٹنگ کو ترجیع دی ہے۔ اس میں سیاس، عدلیہ، پاکستان میں عام انتخابات اور امریکی انتخابات سمیت تمام انواع شامل ہیں۔ خصوصی طور پر یورپ کے تمام شہروں میں ہونے والے ایونٹس،امریکا، کینیڈا،اور مڈل لیسٹ میں ہونے والے تمام ایونٹس کی کوریج بھی دنیا نیوز کے سامعین کو دیکھنے کو ملتی ہیں۔