۔،۔ سونی پت کے ایک گاوں میں ایک گھر میں (بائیس 22) بار آگ لگی۔ نذر حسین۔،۔
٭گھر کے مختلف حصّوں میں۔ میز، کپڑے اور دیگر اشیاء بار بار آگ کی لپیٹ میں آ جاتی ہیں، یہاں تک کہ ایک بند تجوری میں رکھی ہوئی چاندی اور سونے کے زیورات بھی شدید گرمی کی وجہ سے پگھل گئے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/چندی گڑھ/ہریانہ/سونی پت۔غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق بھرتی ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت کے ایک گاوُں میں حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک کسان کے گھر میں مسلسل پراسرار آگ لگنے کے واقعات نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، آٹھ دنوں میں کسان کے گھر میں (بائیس 22) بار آگ لگ چکی ہے جس نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقہ کو پریشان کر دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی نیوز کے مطابق گھر کے مختلف حصّوں میں۔ میز، کپڑے اور دیگر اشیاء بار بار آگ کی لپیٹ میں آ جاتی ہیں، یہاں تک کہ ایک بند تجوری میں رکھی ہوئی چاندی اور سونے کے زیورات بھی شدید گرمی کی وجہ سے پگھل گئے تھے، متاثرہ خاندان سخت پریشانی کا شکار ہیں ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، پراسرار صورتحال سے نمٹنے کے لئے راتوں کو جاگنے پر مجبور ہیں۔ خاندان کے پاس آٹھ بھینسیں ہیں جن کے دودھ کی فروخت ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے، خوف کی وجہ سے گاوں والوں نے ان سے دودھ خریدنا بھی بند کر دیا ہے، کچھ لوگ توہم پرستی قرار دے رہے ہیں۔