-,-کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں فائرنگ دو بچے زخمی اور بندوق بردار ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بندوق بردار نے اسکول میں پانچ اور چھ سال کی عمر کے بچوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا،پچر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کیلیفورنیا/سیکرا منٹو/اوروولی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بندوق بردار نے اسکول میں پانچ اور چھ سال کی عمر کے بچوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا،پچر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، یہ حملہ سیکرا منٹو سے تقریباََ (پچپن میل) دور کیلیفورنیا کے اوروولی کے قریب (سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ)سے منسلک اسکول میں ہوا، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ بندوق بردار نے اسکول کو چرچ سے وابستگی کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق (ایک بجے) دوپہر کے فوراََ بعد فیدر ریور اسکول آف سیونتھ ڈے ایڈونٹس میں ہوا۔ بٹ کاونٹی کے شیرف (کوری ہونا) کا کہنا تھا کہ ایک طالب علم کے اندراج کے بارے میں بات کرنے کے لئے اسکول کے منتظم سے میٹنگ طے تھی، لیکن معاملات نے اس وقت کروٹ لی جب بندوق بردار نے ایک کلاس روم کے باہر طلباء پر گولی چلا دی جس میں پانچ اور چھ سال کی عمر کے دوبچوں کو گولیاں لگیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی زندہ ہیں لیکن ان کے آگے ایک طویل راستہ ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق شوٹر نے خود پر ہینڈ گن چلا کر خود کشی کر لی بعد میں اسے آتشین اسلحہ کے ساتھ موقع پر مردہ پایا گیا، اسکول کے باقی (پینتیس) بچوں کو چرچ میں منتقل کر دیا گیا، چرچ ایک پروٹسٹنٹ عیسائی فرقہ ہے جس کے دنیا بھر میں) اکیس ملین) سے زیادہ ارکان ہیں، سیونتھ ڈے ایڈونٹس کے نارتھ امریکن ڈویثرن کے مطابق شمالی امریکا میں چرچ کے دس لاکھ ارکان ہیں۔