0

۔،۔ اڑتیس سالہ شخص نے کریفیلڈ میں سینما گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی،پولیس نے گولی چلا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اڑتیس سالہ شخص نے کریفیلڈ میں سینما گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی،پولیس نے گولی چلا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭اڑتیس سالہ شخص نیتین جگہوں پر آگ سلگائی، اس کے بعد جب اس نے سینما کے ایک فوئر میں آگ لگانے کی کوشش کی تو پولیس نے مشتبہ آتش زنی کرنے والے کو گولی مار دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کریفیلڈ۔ مقامی میڈیا کے مطابق آدھی رات کے کچھ دیر بعد مین اسٹیشن پر روشنی دیکھی جاتی ہے، فارنزک نے پڑوس میں موجود سینما کمپلیکس میں فلڈ لائٹس آن کر دی گئیں، سفید حفاظتی سوٹوں میں اہلکار خون آلود لباس اور ٹوٹے ہوئے شیشے کی تصویر کشی کرتے نظر آئے، سینما کے ملازمین خون کے داغ ہٹانے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباََ چار گھنٹے پہلے پولیس اہلکاروں نے اسی جگہ ایک اڑتیس سالہ شخص کو گولی ماری تھی جبکہ اسی زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا،اس سے قبل کریفیلڈ کے مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، اس کے ساتھ ہی پولیس نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ دیگر افراد کو کوئش نقصان نہیں پہنچا، ایک رپورٹ کے مطابق آتش زنی کرنے ولا شخص ایرانی شہریت کا حامل ہے، اس نے ابتدائی طور پر ایک مِنی بس کو آگ لگائی تھی جو کیریٹاس آوٹ پیشنٹ ڈرگ ایڈ سروس سے تعلق رکھتی تھی، کہا جاتا ہے کہ منی بس کے بعد اس شخص نے اپنے اٹاری اپارٹمنٹ میں آگ لگائی پھر آگ لگانے والا آلہ روزگار ایجنسی کی عمارت میں پھینک دیا، رپورٹ کے مطابق مرکزی ٹرین اسٹیشن جاتے ہوئے اس نے ایک سولہ سالہ نوجوان کو چاقو سے ڈرایا تھا، رپورٹ کے مطابق مرکزی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ واقع سینما کے فوئر میں ایک پیٹرول کین سے پیٹرول چھڑکا جس کی وجہ سے ہر طرف پیٹرول کی بدبو پھیل گئی، جب اس نے آگ لگانے کی کوشش کی تو ایک پولیس آفیسر نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا، نارتھ رائن ویسٹ فالیا کی پناہ گزینوں کی وزارت کے مطابق یہ ایرانی پہلی بار بائیس سال پہلے جرمنی آیا تھا، پولیس کے مطابق یہ شخص پولیس کے ریکارڈ میں تھا۔ذہنی طور پر پریشان ایرانی نے مختلف جھوٹے نام استعمال کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں