۔،۔ جنوبی یونان کے جزیرہ کریٹا میں کشتی ڈوب جانے سے ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ سینتالیس کے بچ جانے کی اطلاع۔ نذر حسین۔،۔
٭کشتی الٹنے کے واقعہ میں بچ جانے والوں میں سینتالیس پاکستانی بھی شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے جبکہ حادثہ میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسیکو آپریشن جاری ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یونان/کریٹا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی یونان کے جزیرہ کریٹا میں کشتی ڈوب جانے سے ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ سینتالیس کے بچ جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فلحال اس وقت جاں بحق یا لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں، ترجمان کے بیان کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ، ہیلنگ کوسٹ گارڈ اور چانیا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطہ میں ہے، رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈ براہ راست تلاش اور بچاوُ آپریشن سے نمٹ رہے ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سفارتخانہ پاکستان کے اہلکار بازیاب کرائے گئے پاکستانیوں سے ملنے کریٹا پہنچ گئے ہیں جہاں پر سفارتخانہ کے اہلکار انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے موجود رہیں گے۔