0

۔،۔ شفاعت کلیم خٹک کی قونصل جنرل کی تعیناتی پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہے۔

0Shares

۔،۔ شفاعت کلیم خٹک کی قونصل جنرل کی تعیناتی پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہے۔

جرمنی کی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں (سید حامد شاہ / سید شیراز گیلانی/ سید وجیہ الحسن شاہ/ علامہ عبدالطیف چشتی الازہری/ محمد طفیل حسین بٹ / سید رضوان شاہ / چوہدری وقار احمد وننگ/ سید صفدر حسین شاہ / چوہدری محمد نواز / محترم عبدالرحمن اور سید عدیل حسین شاہ / چوہدری ارشد) نے پاکستانی کونسلیٹ فرینکفرٹ میں نئے مقرر ہونے والے کونسلر جنرل محترم جناب شفاعت کلیم خٹک صاحب سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد دیتے ہوے پاکستانی کمیونٹی کے مسائیل سے آگاہ کیا۔ اور محترم شفاعت کلیم خٹک صاحب کو ان کی کونسلیٹ میں محنت / تعاون اور کمیونٹی خدمت اور اخلاق کو سراہا۔ تمام رہنماؤں نے ان کی فرینکفرٹ کونسلیٹ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محترم شفاعت کلیم خٹک صاحب پاکستان کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات سے بے شک ملک پاکستان کا نام روشن ہوا ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی خدمات اور پروفیشنل ازم سے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی محترم شفاعت کلیم خٹک صاحب کی مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں