۔،۔ جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں ملک رمضان اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دُعائیہ محفل۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭گذشتہ دنوں ملک رمضان اعوان کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے 24دسمبر 2024 بروز منگل ایصال ثواب کے لئے دُعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا ہیبرائے مہربانی دعائیہ محفل میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں، محفل میں قرآن خوانی، تلاوت، نعت بیان ذکر الہی اور اجتماعی دُعا ہو گی۔محفل کے اختتام پر لنگر محمدی پیش کیا جائے گا،٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ابو داود کی حدیث ہے رسول پاک ﷺ نے فرمایا جب تم جنازہ پڑھ لو تو پھر مرنے والے کے لئے مخلص ہو کر دُعا پڑھ لو،والدین کے حق مرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، پہلا حق ان کا جنازہ پڑھنا،اولاد خود جنازہ پڑھائے تو ان کی سعادت ہے، دوسرا ان کے لئے سب سے زیادہ ضرورت دعاوں کی ہوتی ہے، حضور کا فرمان ہے جب ہم کسی بھی شخص کو قبر میں دفن کر کے آتے ہیں تو اس کی حالت ایسی ہوتی ہے جیسے کوئی شخص پانی میں غوطے کھا رہا ہوتا ہے، اس مشکل اور آڑے وقت میں پسماندگان کی طرف سے اگر کسی چیز کا انتظار ہوتا ہے تو دعاوں کا انتظار ہوتا ہے،کسی کے ہاتھ اُٹھ جائیں اور کوئی میرے لئے دعا کرے، اگر اولاد صالحہ ہے، اولاد نیک ہے، تو دعاوں کا تسلسل بھی جاری رہے گا جبکہ ایسی اولاد کا وجود بھی والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے، تیسرا انتقال کے بعد اولاد کے ذمہ ان کے وعدوں کو پورا کرنا، جن میں معمولات خیر بھی آتے ہیں۔ چوتھا باپ ہے تو ان کے دوستوں کے ساتھ ماں ہے تو ان کی سہیلیوں اور ملنے والیوں کے ساتھ تسلسل نہ چھوٹنے دیں۔ اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے ملک رمضان اعوان نے 24دسمبر 2024 بروز منگل ایصال ثواب کے لئے دُعائیہ محفل کا اہتمام کیا ہے برائے مہربانی دعائیہ محفل میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں، محفل میں قرآن خوانی، تلاوت، نعت بیان ذکر الہی اور اجتماعی دُعا ہو گی۔محفل کے اختتام پر لنگر محمدی پیش کیا جائے گا۔ ماں کا ذکر چل پڑا ہے تو ایک واقعہ یاد آ گیا کسی محفل میں قیامت کا ذکر ہو رہا تھا کہ وہ کتنی خوفناک ہو گی تو ایک بچہ جس نے سنا ہوا تھا کہ ماں کے پاوُں تلے جنت ملتی ہے اور ماں کا سایہ ٹھنڈک پہنچاتا ہے تو فوراََ تڑپ کر بول اُٹھا جب قیامت اتنی ہولناک ہوتی ہے تو قیامت کے دن میں اپنی ماں کے قدموں کے نیچے چھپ جاوں گا۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔۔